اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین یوتھ گیمز: پاکستان کبڈی ٹیم نے اپنے دونوں میچ جیت لیے

19 Oct 2025
19 Oct 2025

(لاہور نیوز) بحرین میں شروع ہونے والے ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کبڈی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے روز راؤنڈ کے دونوں میچز جیت لیے۔

بحرین میں ایشین یوتھ گیمز کے باضابطہ آغاز سے قبل کبڈی کے مقابلے شروع ہوچکے اور پاکستان نے کبڈی ایونٹ میں مسلسل دو فتوحات کے ساتھ کامیاب آغاز کیا ہے۔

پہلے روز پہلے میچ میں پاکستان نے بحرین کو 21 کے مقابلے میں 87 پوائنٹس سے شکست دی، بحرین کے خلاف پہلے ہاف میں پاکستان کو 07-50 کی برتری حاصل تھی۔ 

 

 

 

دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید 37 اور بحرین نے 14 پوائنٹس بٹورے اور یکطرفہ فتح اپنے نام کی۔ دوسرے میچ میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم پاکستان ٹیم اس میں بھی سرخرو رہی۔ پاکستان کبڈی ٹیم نے تھائی لینڈ کے میچ 57 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے جیتا۔

اس میچ میں کھیل کے پہلے ہاف میں پاکستان نے 26 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید 23 پوائنٹس حاصل کیے، واضح رہے کہ ایشین یوتھ گیمز  میں پاکستان کبڈی ٹیم پیر کو ایران اور انڈیا کی ٹیموں سے مقابلہ کرے گی۔

 

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے