اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ،ٹماٹر 500روپے فی کلو فروخت

19 Oct 2025
19 Oct 2025

(لاہور نیوز) ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی، جس کے باعث صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 400 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے میں ٹماٹر کی قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ اس واضح فرق سے نا صرف عوام متاثر ہیں بلکہ دکانداروں اور انتظامیہ کے درمیان بھی کشمکش پیدا کر دی ہے۔

مارکیٹ سروے کے مطابق بیشتر علاقوں میں ریٹیل دکاندار ٹماٹر 400 سے زائد قیمت پر بیچ رہے ہیں، خاص طور پر شہر کی بڑی مارکیٹوں میں قیمت 450 سے 500 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت صرف کاغذوں میں نرخ نامے جاری کر رہی ہے عملی طور پر کہیں بھی سرکاری نرخ پر ٹماٹر دستیاب نہیں۔

دکانداروں نے شکایت کی ہے کہ منڈی سے ہی ٹماٹر 400 روپے فی کلو کے حساب سے خریدا جا رہا ہے، تو وہ 160 روپے میں کیسے فروخت کریں؟ان کے مطابق منڈی کے نرخوں میں کمی کیے بغیر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کم قیمت پر فروخت کا مطالبہ غیر منطقی اور ناقابلِ عمل ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ہنڈیا میں ٹماٹر ڈالنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ سبزی اب غریب کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے