19 Oct 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے موسمِ سرما کے پیش نظر سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا شیڈول تیار کر لیا ، جو 20 اکتوبر 2025 سے نافذ ہوگا اور مارچ 2026 تک برقرار رہے گا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق نیا شیڈول حتمی منظوری کے مرحلے میں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو تجویز ارسال کر دی گئی ہے اور ان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ صوبائی حکومت ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے جا رہی ہے۔ تاہم، وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحت کی ہے کہ ہفتہ وار تعطیل برقرار رہے گی اور سکول ہفتے کے روز بند ہی رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران سکولوں کے اوقاتِ کار میں معمولی رد و بدل کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو ٹھنڈ کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
