اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک جنوبی افریقہ ٹیموں کا راولپنڈی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن

19 Oct 2025
19 Oct 2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ہوا جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پچ کا جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے وننگ سکواڈ کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، شائقین کرکٹ کیلئے مختلف انکلوژرز کا داخلہ فری ہوگا۔

ہیڈ کوچ قومی ٹیم اظہر محمود نے کہا کہ پچ کو دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے، ہو سکتا ہے دوسرے ٹیسٹ میں 3 سپنر کھلائیں، پہلے ٹیسٹ میچ میں ہمارے تمام 7 بلے بازوں نے پرفارمنس دکھائی، ساؤتھ افریقہ کے بہترین باؤلر کے خلاف کھیلنے کی پوری تیاری کی ہے۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈم مارکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں یہاں بھرپور ٹریننگ کی ہے، ہم نے پچ کا معائنہ کیا ہے، ان کنڈیشنزمیں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے، سیریز میں کم بیک کرتے ہوئے سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے