اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا نوجوان کرکٹرز کیلئے تعلیمی سکالرشپ کا معاہدہ

19 Oct 2025
19 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک ادارے کے ساتھ کرکٹرز کیلئے تعلیمی سکالرشپ کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی جاری رکھنے والے نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی سکالرشپ ملے گا۔

لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے، اس موقع پر پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیاء بھی موجود تھے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد اور تعلیمی ادارے کے چیف ایگزیکٹو قاسم قصوری نے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت ملک کے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے 120 نمایاں کھلاڑیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی، نوجوان کرکٹرز کے لیے تعلیمی وظائف کا معاہدہ 3 برس تک نافذ العمل رہے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے تعلیمی معاونت پر تعلیمی ادارے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ نوجوان کرکٹرز کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی پوری توجہ دے سکیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی وظائف کا معاہدہ دور رس نتائج کا حامل ہوگا، شراکت داری سے مستقبل کے کرکٹ سٹارز کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا، تعلیمی سکالرشپ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کرکٹ سٹارز اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے