اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کشمیر کمپلیکس میں نیشنل گیمز کے لئے رکھا گیا سامان چوری، ملزم گرفتار

18 Oct 2025
18 Oct 2025

(لاہور نیوز) 35 ویں نیشنل گیمز کا سامان بھی چوروں سے محفوظ نہیں، کشمیر کمپلیکس میں نیشنل گیمز کے لئے رکھا گیا سامان چوری ہوگیا۔

نیشنل گیم کا سامان چوری کرنے والا ایک ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، چور آرچری کا سامان چوری کر رہے تھے، پہلے دو بار آرچری کا سامان چوری ہوچکا ہے۔سیکرٹری ایس او اے آرگنائزر احمد علی راجپوت نے میئر کراچی، وزارت کھیل اور دیگر اعلیٰ حکام سے چوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

احمد علی راجپوت نے کہا کہ ایس ایچ او جمشید کوارٹرز انصر بٹ کو آگاہ کر دیا ہے، سیکرٹری آرچری ایسوسی ایشن سندھ اعجاز علی کے مطابق تقریباً 22 لاکھ روپے کا سامان چوری ہوا ہے۔پولیس نے 5 سے 6 افراد پر مشتمل چوروں کے گروہوں کے مرکزی ملزم محمد واجد کو گرفتار کر لیا۔

سیکرٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے کہا کہ چوری کا مال خریدنے والے کباڑیوں کو بھی گرفتار کرنے کی ضرورت ہے، کباڑی چوری کا مال نہ خریدیں تو چوری بھی نہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے