اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر

18 Oct 2025
18 Oct 2025

(ویب ڈیسک) ملائیشیا میں جاری سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہو گیا۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 5 پوائنٹس حاصل کرنے والی قومی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں بھی ناکام رہی، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں حریف ٹیم نے پاکستان کو میچ کے آغاز سے دباؤ کا شکار رکھا اور پہلے کوارٹر کے اختتام تک کینگروز نے پاکستان کے خلاف 0-2 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

تاہم پاکستانی جونیئر پلیئرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے 2 کوارٹرز میں 3 گول کیے، اس دوران آسٹریلوی ٹیم بھی مزید ایک گول کرنے میں کامیاب رہی، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے 3-3 گول کے باعث میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان حنان شاہد نے 2 اور سیف اللہ نے ایک گول کیا، قومی ٹیم تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے کل برطانیہ کے مدمقابل آئے گی۔

اس سے قبل، 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ بھی 3-3 گول سے برابر ہوگیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے