اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گورنر سٹیٹ بینک کی بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بہتر معاشی منظرنامہ پر بریفنگ

18 Oct 2025
18 Oct 2025

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنرجمیل احمد نے بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بہتر معاشی منظرنامہ سے آگاہ کیا۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق گورنر نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے 13 سے 18 اکتوبرکے دوران جاری سالانہ اجلاسوں میں بریفنگ دی۔جمیل احمد نے عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کار بشمول جے پی مورگن، سٹینڈرڈ چارٹرڈ، جیفریز، بارکلیز، سٹی بینک، بینک آف امریکہ اور کریڈٹ ریٹنگ کو بریفنگ دی۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق جمیل احمد نے پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے اقتصادی منظر نامے کو اجاگر کیا اور کہا کہ پائیدار کوششوں سے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آ گیا ہے۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں عمومی مہنگائی تیزی سے کم ہوکر ستمبر 2025 میں 5.6 فیصد پر آ چکی ہے، مہنگائی کی شرح اگلے مہینوں کے دوران مزید کم ہوسکتی ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق جمیل احمد نے کہا کہ حالیہ سیلابوں کے باوجود عمومی مہنگائی درمیانی مدت میں 5 تا 7 فیصد ہدف پرمستحکم رہنےکی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے