(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب کے تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے سکولوں میں موجود سکیورٹی گارڈز کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اس ڈیٹا میں ہر ضلع کے سکولوں میں تعینات ریگولر گارڈز کی تعداد، کنٹریکٹ پر موجود گارڈز اور ایسے گارڈز کی تعداد شامل ہے جنہیں سکیورٹی کے علاوہ دیگر کام بھی دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام پرائمری سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی کمی ہے، جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں بھی گارڈز کو ان کی اصل ذمہ داریوں کے بجائے غیر متعلقہ اور معمولی کاموں پر لگایا جا رہا ہے، جو سکیورٹی کے معیار کو متاثر کر رہا ہے۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا کی روشنی میں سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کو مؤثر بنایا جا سکے اور طلبہ و عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
