اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت خود کو مظلوم ظاہر کر کے ریاستی دہشت گردی چھپا رہا ہے: علامہ ہشام الہی ظہیر

18 Oct 2025
18 Oct 2025

(لاہور نیوز) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ بھارت خود کو مظلوم ظاہر کر کے ریاستی دہشت گردی چھپا رہا ہے۔

جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر  نے فلسطین میں جاری مظالم اور پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جمعیت اہلحدیث پاکستان  نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی ہے، انسانیت کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اپنے بیان میں علامہ ہشام الہٰی ظہیر  نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، جنہیں عالمی برادری کے سامنے لانے کی ضرورت ہے، بھارت خود کو مظلوم ظاہر کر کے اصل میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کی نظروں سے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے جو ایک خطرناک چال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں اور ریاستی مشینری نے ہر قسم کی دہشت گردی کا بڑی استقامت اور جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے، اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں عسکری قیادت کا کردار مثالی رہا ہے، ملک کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز کے باوجود قوم اور افواج پاکستان ہر سازش کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے