18 Oct 2025
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن کا موسم سرما کیلئے سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل تیار کر لیا گیا۔
سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی منظوری کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے اوقات کار میں سکول صبح ساڑھے 8 بجے لگا کریں گے، اڑھائی بجے دوپہر چھٹی ہو گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نئے ٹائم ٹیبل میں ہفتے کی چھٹی کو بھی برقرار رکھا گیا ہے، منظوری کے بعد سکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق 20 اکتوبر سے ہوگا۔
