اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی میں اضافہ، مجموعی شرح 4.57 فیصد تک پہنچ گئی

18 Oct 2025
18 Oct 2025

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد سالانہ مجموعی شرح 4.57 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارۂ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ مجموعی شرح 4.57 فیصد تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت 33.20 فیصد، پیاز 8.70 فیصد، انڈے 2.18 فیصد اور آٹا 1.42 فیصد تک مہنگا ہو گیا۔

اسی طرح چینی،  گھی، کوکنگ آئل، لہسن اور آلو سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،تاہم چکن کی قیمت 6.38 فیصد اور کیلے 4.70 فیصد سستے ہوئے، جبکہ پٹرول، ڈیزل، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے