اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ: قومی ٹیم آج پہلی جیت کیلئے نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی

18 Oct 2025
18 Oct 2025

(دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی تلاش میں پاکستان ویمنز ٹیم آج نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔

قومی ٹیم کا کولمبو میں ٹریننگ سیشن ہوا، خواتین کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دیدی تھی، جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے ڈی ایل ایس میٹھڈ کے تحت ملنے والا 121 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا تھا، جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان وولوارڈٹ 60 اور تزمین برٹس 55 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

قبل ازیں سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونیوالے میچ میں سری لنکا ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکا کی اننگز کے دوران 13ویں اوورز کے آغاز پر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ کو روک دیا گیا، سری لنکا نے 12.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے تھے۔

تاہم بارش کے باعث میچ کو 20، 20 اوورز تک محدود کردیا گیا جس کے باعث سری لنکا نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے مگر جنوبی افریقہ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت جیت کیلئے 121 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے