اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

افغانستان بھی بھارت کی پراکسی بن گیا، افغانیوں کو واپس جانا ہو گا: خواجہ آصف

17 Oct 2025
17 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغانستان بھی بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، پاک سر زمین پر بیٹھے تمام افغانیوں کو اپنے وطن جانا ہو گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کابل کے حکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر سازشیں کر رہے ہیں، بھارت، افغانستان اور فتنہ الخوارج نے مل کر پاکستان پر دہشتگردی مسلط کی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اب کابل کے ساتھ تعلقات کا ماضی کی طرح متحمل نہیں ہوسکتا، کابل میں اب ان کی اپنی حکومت ہے، اسلامی انقلاب آئے 5 سال ہوچکے، افغانیوں کو پاکستان کے ساتھ ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری سر زمین اور وسائل پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی ملکیت ہیں، دہائیوں سے جاری زبردستی کی مہمان نوازی کے خاتمے کا وقت آگیا، خوددار قومیں بیگانی سر زمین اور وسائل پر نہیں پلتیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے 2021 سے اقتدار میں آنے کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان میں دہشت گردی کے 10 ہزار 347 واقعات ہوئے، اب احتجاجی مراسلے یا امن کی اپیلیں نہیں ہوں گی، وفد بھی کابل نہیں جائیں گے، دہشت گردی کا منبہ جہاں بھی ہوگا، بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے