اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز

17 Oct 2025
17 Oct 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت فیسٹیول کو محدود پیمانے پر منانے کی تجویز سامنے آ گئی، جس کے تحت مخصوص علاقوں میں صرف دو روز، ہفتہ اور اتوار، بسنت منانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت سے متعلق ایک تفصیلی محفوظ پلان حکومت کو پیش کیا ہے۔ اس منصوبے میں بسنت کو اندرونِ لاہور کے مخصوص علاقوں جیسے شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور رنگ محل تک محدود رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بسنت کے دوران سیکیورٹی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر تجویز کی گئی ہیں۔ ان علاقوں میں موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی ہوگی، اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی اینٹینا اور گلے کا کور لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید برآں شہر کی مین سڑکوں پر سیفٹی نیٹس اور وائر پروٹیکشن سسٹم نصب کرنے کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ پتنگ کی ڈور سے ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے، بسنت کے دوران صرف کپاس یا نشاستے سے تیار شدہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہو گی جبکہ نائیلون، کیمیکل یا دھاتی تار سے بنی خطرناک ڈور پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

انتظامیہ نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ پتنگیں اور ڈور بار کوڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کی جائیں تاکہ ان کی خرید و فروخت پر نظر رکھی جا سکے، غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں اور غیر محفوظ ڈور بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ تجویز اب حکومت کے پاس ہے اور حتمی منظوری کے بعد ہی بسنت فیسٹیول کی محدود اجازت کا اعلان کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے