17 Oct 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ممکنہ احتجاج کی کال کے پیش نظر سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث ماس ٹرانزٹ سسٹم ایک بار پھر محدود کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس کو محدود کرتے ہوئے اب اسے صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلایا جا رہا ہے، جبکہ شاہدرہ تا ایم اے او کالج سروس معطل ہے۔
دوسری جانب اورنج لائن ٹرین سروس معمول کے مطابق علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک مکمل طور پر بحال ہے اور شہریوں کو سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ عوامی تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے اور حالات بہتر ہونے پر سروس بحال کر دی جائے گی، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
