اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب: فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی مہم سے سموگ میں کمی

17 Oct 2025
17 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں شروع کی گئی فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی مہم نے کسانوں کے درمیان ایک تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع کے کسانوں  نے اس مہم کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا ہے، جس سے نہ صرف سموگ کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے بلکہ ماحول دوست اقدامات کی جانب ایک اہم قدم بھی اٹھایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کسانوں کو فصل کی باقیات جلانے کے بجائے جدید زرعی مشینری کے استعمال کی ترغیب دی، اس مہم کا مقصد نہ صرف سموگ کی روک تھام ہے بلکہ ماحولیات اور صحت کیلئے بھی ایک اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جدید مشینری کے استعمال سے فصلوں کی باقیات کو بہتر طریقے سے ہٹانے کا عمل جاری ہے، جس سے نہ صرف سموگ میں کمی آئی ہے بلکہ کسانوں کی زندگیوں میں بھی سہولت آئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں محکمہ زراعت کی ٹیمیں دھان اور گندم کے کاشتی علاقوں میں کسانوں کو آگاہی دے رہی ہیں اور انہیں فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی اہمیت سمجھا رہی ہیں۔

کسانوں کی بڑی تعداد  نے اس بار فصل کی باقیات جلانے کے بجائے اسے جانوروں کے چارے کے طور پر جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایک کسان  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم  نے اس بار فصل کی باقیات نہیں جلائیں، اس سے سموگ پیدا ہوتی ہے اور لوگ بیمار ہوتے ہیں، اس لئے ہم  نے مشینوں کے ذریعے پرالی جمع کی ہے اور جانوروں کے چارے کیلئے استعمال کریں گے۔

پنجاب میں اس وقت 91 بیلرز اور 814 کبوٹا ہارویسٹرز کام کر رہے ہیں جو فصلوں کی باقیات کو مؤثر طریقے سے اٹھانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں، اب تک بیلرز کے ذریعے 31,630 ایکڑ رقبے پر فصلوں کی باقیات اٹھائی جا چکی ہیں، جبکہ کبوٹا ہارویسٹرز کے ذریعے 314,000 ایکڑ رقبے سے فصلوں کی باقیات جمع کی جا چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے