17 Oct 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح بڑھ گئی، لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 304 ریکارڈ کی گئی، گلبرگ جی تھری 645، پیراگون میں آلودگی کی شرح 583 ریکارڈ، عسکری ٹین 555، سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 533 جبکہ غازی انٹرچینج 441، شادمان میں آلودگی کی شرح 435 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ماہرین کے مطابق بچے، بزرگ صبح اور شام میں غیرضروری سفر نہ کریں، شہریوں کو گھروں کی کھڑکیاں ،دروازے بند رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
