16 Oct 2025
(ویب ڈیسک) لاہور سمیت صوبے کے 47 کالجز کی سولر پر منتقلی کیلئے محکمہ انرجی اور محکمہ تعلیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 47 کالجز پر 32 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، ایم او یو کی تقریب گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوپر روڈ میں ہوئی۔
ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر سید عنصر اظہر، ڈائریکٹر کالجز احسن مختار، فوکل پرسن محکمہ انرجی وقاص علی، پرنسپل کالج فوزیہ ناز اور مختلف اضلاع کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز نے شرکت کی۔
محکمہ انرجی صوبے کے 355 کالجز کو سولر پر منتقل کرے گا، سولر پر منتقلی کا منصوبہ 3 سال میں مکمل ہو گا اور 3 ارب روپے لاگت آئے گی۔
محکمہ تعلیم کو منصوبے کی سالانہ 1 ارب 34 کروڑ روپے کی بچت متوقع ہے۔
