16 Oct 2025
(لاہور نیوز) سکولوں میں موسم سرما کے اوقات کار کے نفاذ سے متعلق چلنے والی خبروں کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحت کر دی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا،نئے اوقات کار کے حوالے سے تمام نوٹیفکیشن جعلی ہیں۔
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔
