(لاہور نیوز) بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن لاہور کی سیکورٹی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرنے لگا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن لاہور کی سکیورٹی واپس لے لی ہے، بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو واپس بلوا لیا گیا۔
دوسری جانب لاہور پولیس کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا بلاول ہاؤس کی سیکورٹی واپس لینے کی خبر حقائق کے منافی ہے، بلاول ہاؤس کی سیکورٹی مکمل اور معمول کے مطا بق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چند اہلکار ریسٹ پر تھے جن کی جگہ متبادل بجھوا دیے گئے ہیں۔ معمول کی تبدیلی کو سیکورٹی واپس لینے سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بھی اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں، میڈیا اور صحافیوں کو ایسی فیک خبریں چلانے سے گریز کرنا چاہیے۔بلاول ہاؤس لاہور میں سیکیورٹی معمول کے مطابق موجود ہے۔
