اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دہشت گردوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی: رانا ثنا اللہ

15 Oct 2025
15 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سےکسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا مہر بخاری‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے ہم پر جنگ مسلط کی ہے اور ہم نے اب انہیں بھی اس جنگ میں لپیٹا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی حالت جنگ میں ہیں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بیس پچیس سال سے ہمیں حالاتِ جنگ میں مبتلا کر رکھا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ تو عام جنگ سے بھی بُری ہے،چھپا ہوا دشمن سامنے کے دشمن سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔

مشیر وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانی اِس جنگ کا مزہ چکھیں، اب جو جنگ ہو گی اس کا ہم ہی نہیں افغان طالبان بھی شکار ہوں گے،دہشت گردوں سےکسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی، شرپسند ہمارے افسران اورجوانوں کوشہید کر رہے ہیں، اِن کےساتھ کیا مذاکرات کریں گے؟

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سعد رضوی کی گرفتاری سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہے،ٹی ایل پی کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں، اُنہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی تقریر سے لگتا ہے وہ خودکش بمبار ہیں، نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خود کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے عشق میں مارا جاؤں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے