15 Oct 2025
(لاہور نیوز) سموگ پر قابو پانا انتظامیہ کیلئے چیلنج بننے لگا، پابندی کے باجود سرکاری اہلکاروں نے آگ لگا کر ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم دوسری جانب سرکاری اہلکاروں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے نظر آتے ہیں۔
شمع سٹاپ کے قریب سڑک پر پڑے سامان کو اہلکاروں نے آگ لگا دی، آگ لگنے سے دھواں کے بادل فضا میں پھیل گئے، ضلعی انتظامیہ کی ہدایات بھی پولیس اہلکاروں نے ہوا میں اڑا دیا۔
پولیس اہلکار کے مطابق گھر کے باہر نشئی نے قبضہ کر رکھا تھا، شکایات ملنے پر نشئی کو بھگا کر ان کا سامان جلایا گیا۔
