15 Oct 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نےصوبے بھر کے 11 ہزار اساتذہ کے تبادلے کے آرڈرز جاری کر دیئے۔
اضلاع میں الیکشن کے باعث تبادلوں کےآرڈرز روک لیے گئے،رحیم یارخان، مظفرگڑھ، فیصل آباد اور سرگودھا میں تبادلےروک لیےگئے، آن لائن تبادلوں کے آرڈرز رات12 بجے کیے گئے ، اساتذہ سیس ایپ کے ذریعے اپنے تبادلوں کےآرڈرز دیکھ سکیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اپلائی نہ کرنے والےسرپلس اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، اگلےراؤنڈ میں سرپلس اساتذہ کو ہرصورت ٹرانسفر کیا جائے گا۔
