13 Oct 2025
(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے، پنجاب یونیورسٹی میں (کل) 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی، کل یونیورسٹی معمول کی کلاسز کیلئے بند رہے گی۔
دوسری جانب یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کل کلاسز آن لائن ہوں گی، یو ای ٹی نےآن لان کلاسز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
