12 Oct 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نےسائنسی مضامین کے تدریسی عملے کی کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرری کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کنٹریکٹ پر اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دے دی، بنیادی سائنسز اور کلینیکل سائنسز کے شعبہ جات میں اساتذہ تعینات کیے جائیں گے۔
تقرری کی مدت تین سال ہو گی، معاہدہ ختم ہونے پر از سر نو غور ممکن ہوگا،عمر کی بالائی حد 65 سال تک مقرر کی گئی ہے، تقرری کا عمل سپیشل سلیکشن کمیٹی کے ذریعے شفاف بنیادوں پر ہو گا، ماضی میں ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو بھی اس موقع پر شامل کیا جائے گا۔
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ تقرری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
