اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سی ایس ایس امتحان دینے والوں کیلئے اہم خبر، اسامیوں کا اعلان

10 Oct 2025
10 Oct 2025

(ویب ڈیسک) سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دینے والے امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے آسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں جن میں 247 نئی جبکہ 117گزشتہ برسوں کی خالی آسامیاں شامل ہیں۔

اوپن میرٹ کے تحت 214، خواتین کیلئے 32، اقلیتوں کیلئے 118 آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

پنجاب کے امیدواروں کیلئے 179 نشستیں، خیبرپختونخوا 48، بلوچستان 31، سندھ (دیہی) 32 نشستیں، سندھ (شہری) 29، سابقہ فاٹا کے امیدواروں کیلئے 15 نشستیں، آزاد کشمیر کے امیدواروں کیلئے 8 اور گلگت بلتستان کیلئے 4 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

سی ایس ایس 2024 کے امتحانی نتائج کے بعد اہل امیدواروں کو مختلف گروپس میں الاٹمنٹ دی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے