09 Oct 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم سرد و خشک اور مطلع دن بھر صاف رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا، شہر کا مطلع دن بھر صاف رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا، شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
