اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سکولز قائم کرنے کا فیصلہ

08 Oct 2025
08 Oct 2025

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے یونیسیف کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں عارضی ٹینٹ سکولز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حالیہ سیلاب سے پنجاب بھر میں 60 ہزار سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہوا ہے،  وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سکول عمارات کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور 90 دن کے اندر تمام سکولوں کو بحال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ بچوں  کے تعلیمی نقصان (لرننگ لاسز) کو کم کرنے کیلئے صوبے بھر میں تین شفٹوں میں عارضی سکولز چلائے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی بچے کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

رانا سکندر حیات نے بتایا کہ ٹینٹ سکولز آئندہ ہفتے سے کام شروع کر دیں گے اور ان میں بنیادی تعلیمی سہولیات، سٹیشنری اور فرنیچر بھی فراہم کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم  نے کہا کہ حکومت بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے