07 Oct 2025
(لاہور نیوز) سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا تیسرا فیز عارضی طور پر روک دیا گیا۔
سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کو 2 ماہ کیلئے روک دیا گیا ہے، سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے تیسرا فیز 5 اکتوبر 2025 سے شروع کیا جانا تھا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیز 2 میں ٹھیکے پر دیئے گئے سکولز مستحکم ہونے کیلئے دو ماہ کا وقت درکار ہے، پہلے سے آؤٹ سورس سکول مستحکم ہونے کے بعد ہی تیسرے فیز کا آغاز کیا جائے گا۔
