اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کب ہوگا؟

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر کو ہو گا۔

ایم ڈی کیٹ امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام صوبے کے 12 شہروں میں لیا جائے گا، اس سال پنجاب میں 50,458 اُمیدواروں نےایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔ 

یو ایچ ایس اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر  نے ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کی تیاریاں تیز کر دیں، محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 12 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ایم ڈی کیٹ کی تیاریوں کیلئے مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے دن لاہور سمیت 12 شہروں میں 26 امتحانی مراکز پر ہائی الرٹ رہے گا، ریسکیو 1122، نادرا، محکمہ صحت، ٹریفک پولیس اور سیکورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کو ٹیسٹ والے دن امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے درخواست دے دی گئی، اس کے علاوہ امتحانی عملے کی تعیناتی کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا، امتحانی مراکز پر سخت سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کیلئے آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 

ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے حوالے سے یو ایچ ایس میں بھی تیاریاں جاری ہیں، امتحان کے شفاف انعقاد کے لیے سینئر فیکلٹی کو ڈیوٹیاں تقویض کر دی گئیں، تمام امتحانی عملے کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی کروائی جارہی ہے، وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور تمام تیاریوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے