03 Oct 2025
(لاہور نیوز) جناح ہسپتال میں بلڈ کلچر ٹیسٹ کیلئے زائد المیعاد وائلز کا استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق زائد المیعاد 4 ہزار وائلز فروری میں خریدی گئیں،بلڈ کلچر وائلز پر صرف 5 ماہ کی ایکسپائری درج تھی، قانون کی رو سے ایک سال سے کم ایکسپائری پر خریداری نہیں ہو سکتی۔
زائدالمیعاد وائلز مارچ کے 2 ہفتوں میں استعمال کرنے کا دعوی کیا گیا، 4 ہزار زائدالمیعاد وائلز کو 2 ہفتے میں کیسے استعمال کیا گیا اس سے متعلق ریکارڈ ناپید ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کی انکوائری میں زائدالمیعاد وائلز خریداری کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ زائدالمیعاد وائلز سے بلڈ کلچر ٹیسٹ کی رپورٹس مشکوک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
