اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

یوباس لاہور میں بائیو آئیڈنٹیکل ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی پرسمپوزیم،میاں عامرمحمودکی بطور مہمان خصوصی شرکت

02 Oct 2025
02 Oct 2025

(لاہور نیوز) یوباس لاہور میں بائیو آئیڈنٹیکل ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی پر سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سمپورزیم میں ملکی اور غیر ملکی ماہرینِ طب نے بھی خصوصی شرکت کی، ہارمونز، مینوپاز اور خواتین کی صحت پر تفصیلی لیکچرز دیئے گئے۔میڈیکل کی جدید تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ جدید علاج کی فراہمی میں نمایاں لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز (یوباس) کے آڈیٹوریم میں بائیو آئیڈنٹیکل ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی پر سمپوزیم کا انعقاد ہوا۔

ماہرین نے ہارمونی توازن، مینوپاز مینجمنٹ اور مریضوں کی مجموعی صحت کے بارے میں اظہارِ خیال کیا، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود تھے۔تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ سہیل افضل، وائس چانسلر میجر جنرل ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر نعیم نقی، پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نعیم مبارک، چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر اسد احمد خان اور سربراہ گائنی ڈاکٹر فوزیہ عنبر قریشی بھی شریک ہوئیں۔

یو ایس سرٹیفائیڈ سرجن اور لائف کوچ ڈاکٹر شوانہ مفتی نے بائیو آئیڈنٹیکل ہارمونز کا سائنسی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مینوپاز کے فیز سے ہر خاتون نے گزرنا ہے مگر ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی سے خواتین بہت سے بیماریوں سے بچ سکتی ہیں۔

ڈاکٹر جینیٹ سنڈبرگ نے مینوپاز مینجمنٹ کے بارے میں غلط فہمیوں کے ازالہ کے حوالے سے ڈاکٹرز اور مریضوں کی رہنمائی بارے خصوصی لیکچر دیا ، انہوں نے کہا درست آگاہی کے ذریعے خواتین بہتر زندگی گزار سکتی ہیں۔ڈاکٹر جارج اِسِکنڈر نے پیری مینوپاز کے دوران غیر معمولی خون آنے کی تشخیص اور علاج سمیت عملی اور کلینیکل پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر میری ایٹکِن سن نے مینوپاز کی اہمیت ، کلینیکل پہلو اور ہمہ جہتی نگہداشت کے دوران مریض کی مجموعی صحت کو مدِنظر رکھنے پر زور دیا۔

ماہرین کا کہنا تھا بائیو آئیڈنٹیکل ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی نہ صرف مریضوں کے علاج میں مددگار ہے بلکہ زندگی کے معیار کو بھی بہتر بناتی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر شعوانہ مفتی کی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے