اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ: نرسوں پر تیزاب پھینکنے کے مجرم کی سزا معافی کی اپیل خارج

29 Sep 2025
29 Sep 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے نرسوں پر تیزاب پھینکنے کے مجرم کی اپیل خارج کر دی۔

پراسیکیوٹر پنجاب مرزا عابد مجید نے کہا کہ مجرم عرفان یونس نے گھناؤنا جرم کیا، میو ہسپتال میں تیزاب پھینکنے سے تین سٹاف نرسز کے چہرے جھلس گئے، مرزا عابد مجید نے کہا کہ ہسپتال میں نرسوں پر تیزاب پھینکنے سے خوف و ہراس پھیلا۔

مجرم کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کی نرسوں سے صلح ہو چکی ہے، جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ دہشت گردی کی دفعات لگنے کے بعد صلح قابل قبول نہیں۔

واضح رہے کہ مجرم عرفان یونس نے 2015 میں تین سٹاف نرسوں شازیہ، شمع اور ریحانہ پر تیزاب پھینکا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم کو 14 سال سزا سنائی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا، سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ  نے سماعت کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے