29 Sep 2025
(لاہور نیوز) شہر کی بڑی علاجگاہوں میں امراض قلب کا علاج ناپید ہو گیا، جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں امراض قلب کا شعبہ ہی موجود نہیں۔
گنگا رام ہسپتال میں کارڈیک یونٹ موجود، انجیوگرافی میسر نہیں، ہسپتالوں میں مریض امراض قلب کا علاج نہ ملنے پر پریشان ہو گئے، بار بار استدعا کے باوجود تینوں ٹیچنگ ہسپتالوں میں کارڈیک یونٹ نہ بن سکے۔
جنرل، سروسز اور گنگارام ہسپتال دل کے مریض دیگر ہسپتالوں میں ریفر کرنے پر مجبور، ریفرل سسٹم نہ ہونے کے باعث دل کے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
