اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی کو سزا ہو گی، سلمان صفدر نے امکان ظاہر کر دیا

29 Sep 2025
29 Sep 2025

(لاہور نیوز) علیمہ خان اور بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ سائفر، عدت، توشہ خانہ اور القادر کیس میں اب قید ممکن نہیں، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعتیں اسی لئے تیزی سے جاری ہیں۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفد  نے کہا کہ  آج پیر ہے رات کے آٹھ بجے ہم اڈیالہ جیل سے باہر آئے ہیں، کمرہ عدالت میں بجلی چلی گئی اس لئے جج صاحب سماعت ملتوی کرنی پڑی۔ عدالت کا وقت تین بجے تک ہے۔ ساڑھے تین بجے کے بعد شہادت ریکارڈ  کی جا رہی ہے، ہم اس بات کو  ریکارڈ پر لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج استغاثہ کے آخری گواہ نیب کے تفتیشی افسر پر جرح ہوئی، علیمہ خان اور سلمان صفدر  نے عدالت میں زیر سماعت مقدمہ سے متعلق کہا کہ  بانی اور انکی اہلیہ نے تحفہ رپورٹ کیا ہے اور پیسے بھی قانون کے مطابق جمع کرائے، تفتیش افسر نے آج اعتراف کیا اس نے توشہ خانہ کا قانون نہیں پڑھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے