29 Sep 2025
(لاہور نیوز) قوت سماعت و گویائی سے محروم خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج احمد ارشد محمود نے مجرم منصور وحید کو 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مئی 2023 تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا کا حکم سنایا ہے۔
