28 Sep 2025
(لاہور نیوز) باٹاپور کے بھسین گاؤں میں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے، سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو ئے ہیں۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت سمسون مسیح، وقاص مسیح اور زاہدمسیح کےنام سےہوئی، سی سی ڈی ٹیم نےملزموں کی گرفتاری کیلئےبھسین گاؤں میں چھاپہ مارا تھا، ملزموں نےدیگرساتھیوں کےہمراہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں مزکورہ تینوں ڈاکتو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے لے جایا گیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان ڈکیتی و دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کی لاشون کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے۔
