28 Sep 2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری، کاہنہ اور شیرا کوٹ سے 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے جھلکے گاؤں، باؤ دی گھاٹی سے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا،ملزموں کے قبضہ سے 250 گرام آئس اور 25 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ملزم ازمان عرف چٹی، عمر ریکارڈ یافتہ ہیں، کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ، اور کاہنہ کے حوالے کیے گئے، ڈولفن سکواڈ منشیات فروشوں کے خلاف کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
