28 Sep 2025
(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم عامر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
سی سی ڈی ٹیم ملزم کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی، ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
