اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی تشکیل نو کا فیصلہ

28 Sep 2025
28 Sep 2025

(لاہور نیوز) غیرملکی وچینی باشندوں، سیاحوں کی سکیورٹی کےپیش نظر سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کی تشکیل نوکا فیصلہ کیا گیا ہے، ریجنل دفاترکے قیام، جدید ٹریننگ ماڈیولز،لاجسٹکس سے ایس پی یوکی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ایس پی یو ہیڈکوارٹرز مناواں کا دورہ کیا، ڈی آئی جی ایس پی یو اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر، سی ٹی او لاہور ڈی آئی جی اطہر وحید، چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر سیف سٹیزعمارہ اطہر سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔

ڈی آئی جی ایس پی یو غازی محمد صلاح الدین نے یونٹ کے سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹمز کے بارے میں بریفنگ دی، آئی جی نے ریجنل سطح پرایس پی یو کی تنظیم نو کیلئے سفارشات پرمبنی لاز ڈرافٹ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل کا حکم دیا۔

دیگریونٹس کی طرح ایس پی یواہلکاروں کیلئے بھی سروس سٹرکچر، پروموشن روڈ میپ بنانے کی ہدایت کی۔ ضلعی پولیس میں شمولیت کےبعد ایس پی یو اہلکار سروس کیریئر میں اگلےعہدوں پرترقی کےاہل ہونگے۔

آئی جی پنجاب نے ایس پی یو کے لدھیکی میں زیرتعمیر ہیڈکوارٹر کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی یو کے آپریشنل وسکیورٹی امور میں فورس کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ غیرملکی ماہرین، سرمایہ کاروں، سیاحوں کو محفوظ ترین ماحول فراہم کر رہا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے