27 Sep 2025
(لاہور نیوز) بھگت پورہ شہباز بند روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان پیش آیا، حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ایک شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ دوسرے زخمی کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ گلفام کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔
پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائیاں مکمل کر لیں، حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش جاری ہے۔
