27 Sep 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ، چوبیس گھنٹوں میں 42 مریض سامنے آگئے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 9مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 1259 گئی جبکہ لاہور شہر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 207تک پہنچ گئی ہے۔
شہر میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، رواں سال شہر میں ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
