25 Sep 2025
(لاہور نیوز) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے انڈر گریجوایٹ سٹوڈنٹس کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرن شپ اور سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔
ایچ ای سی کے مطابق ہر بیچلرز ڈگری میں نگران شدہ انٹرن شپ لازمی ہو گی، یہ نئی پالیسی ملک کی تمام سرکاری و نجی جامعات پر لاگو ہو گی۔
ایچ ای سی نے تمام جامعات کو کمپنیوں، کاروباری یونٹ اور سرکاری محکموں سے معاہدے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔
