اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف سے سیلاب متاثرین کے ریلیف پیکیج، ایک ارب ڈالر کیلئے مذاکرات آج

25 Sep 2025
25 Sep 2025

(لاہور نیوز) معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ایک ارب ڈالر کے حصول کے لیے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے نقصانات پر صوبائی حکام سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکیج کی تجاویز پر حتمی بات چیت آئندہ دنوں میں ہوگی، مذاکرات کے دوران دوسرے اقتصادی جائزے کے تحت وزارتوں، ریگولیٹری باڈیز اور صوبائی حکومتوں سے الگ الگ اجلاس ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں سے بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی، جولائی سے ستمبر تک 3 ہزار 83 ارب روپے ریونیو کا ہدف مقرر ہے تاہم 180 سے 200 ارب روپے تک ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ایف بی آر کو 3.1 ٹریلین روپے ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 21 فیصد گروتھ درکار ہے جبکہ جولائی تا اگست ریونیو گروتھ صرف 15 فیصد تک محدود رہی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے