25 Sep 2025
(ویب ڈیسک) ہسپتالوں کیلئے ادویات کی مد میں 9 ارب 10کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کر دی گئی، محکمہ صحت نے پنجاب حکومت کو سمری ارسال کر دی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری ہسپتال یو ایچ آئی ریونیو سے ادویات خریدتے تھے، یو ایچ آئی ختم ہونے سے سرکاری ہسپتالوں کا ریونیو متاثر ہوا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ریونیو کم ہونے پر حکومت سے سب گرانٹ مانگی گئی، یو ایچ آئی کا 25 ارب روپے بجٹ صرف پرائیویٹ ہسپتالوں کیلئے محدود کیا گیا۔
محکمہ صحت نے پہلے بھی ادویات کے لئے بجٹ مانگا تھا، دوبارہ سمری اور سفارشات پنجاب حکومت کو ارسال کر دی، یو ایچ آئی آمدن ختم ہونے پر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔
