اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت نے دو ماہ میں 391 ارب روپے قرض لے لیا

25 Sep 2025
25 Sep 2025

(مدثر علی رانا) حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ (جولائی اور اگست) کے دوران 391 ارب روپے کا قرض لے لیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں لئے گئے 199 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔

وزارتِ اقتصادی امور کی دستاویزات کے مطابق جولائی میں 198 ارب روپے جبکہ اگست میں 192 ارب روپے سے زائد قرض لیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران سعودی آئل فیسلیٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ مجموعی طور پر دو ماہ میں 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی گرانٹس بھی حاصل ہوئیں۔

وزارتِ اقتصادی امور کی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے لئے 19 ارب 92 کروڑ ڈالر سے زائد کی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے