25 Sep 2025
(لاہور نیوز) مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک اور کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے سستا ہو کر 482 روپے فی کلو پر فروخت ہونے لگا، جبکہ صافی گوشت 540 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی آئی ہے اور ہول سیل ریٹ 319 روپے فی کلو ہو گیا ہے، پرچون سطح پر اس کی قیمت 333 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت 305 روپے فی درجن پر مستحکم رہی ہے اور انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 30 روپے میں دستیاب ہے۔
