اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور جنرل ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ’’پین مینجمنٹ کلینک‘‘کا افتتاح

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سٹیٹ آف دی آرٹ پین مینجمنٹ کلینک کا افتتاح کر دیا گیا۔

یہ پین مینجمنٹ کلینک شعبہ اینستھیزیا، آئی سی یو اور پین مینجمنٹ نے شعبہ آرتھوپیڈکس کے اشتراک سے شروع کیا ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ یہ کلینک اُن مریضوں کے لیے باعثِ راحت ہوگا جو برسوں سے کرانک درد میں مبتلا ہیں، پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت مریضوں کو یہ تمام سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی اور یہ کلینک جدید اور محفوظ علاج کی فراہمی کے حوالے سے ایک انقلابی پیش رفت ہے۔    

پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ ہمارا مقصد ایسے مریضوں کو سکون دینا ہے جو کئی سالوں سے درد کا شکار ہیں، یہ کلینک پنجاب کے سرکاری شعبہ صحت میں درد کے علاج کے میدان میں ایک نئی مثال قائم کرے گا اور صوبے بھر کے مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہو گا۔

تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر آصف بشیر، ایم ایس پروفیسر فریاد حسین اور پروفیسر جودت سلیم سمیت بڑی تعداد میں ماہرینِ صحت نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے