اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

’کم چُک کے رکھ‘، حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کے اشارے پر خواجہ آصف کا دلچسپ ردعمل

22 Sep 2025
22 Sep 2025

(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔

بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنےکا اشارہ بھی کیا۔

حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پوسٹ میں پنجابی زبان میں لکھا کہ 'حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ'۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ 'کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی'۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے